• news

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ‘تیاریاں مکمل‘کھلاڑیوں کی آج سے آمد شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 2018کی تیاریاں مکمل، لاہور کے مقامی ہوٹل میں فور گلاس وال کی تنصیب کا کام بھی مکمل، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی انتظامات پاکستان ایئرفورس نے سنبھال لیے۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم ہاکی سٹیڈیم میں آج ساڑھے تین بجے میڈیا کو بریف کریں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی آج سے لاہور پہنچنا شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو مرحلوں کے میچ پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن