اداکارہ ماوراحسین کوجیون ساتھی مل گیا‘تفصیلات بتانے سے انکار
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماوراحسین کوآئیڈیل مل گیاتاہم تفصیلات بتانے سے انکارکردیا۔ماوراحسین نے انکشاف کیا کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے لیکن وہ فی الوقت کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتاسکتیں۔انکاکہناتھاکہ ہر لڑکی کی طرح میرا بھی ایک سپنا تھا کہ مجھے کوئی آئیڈل قسم کا شخص ملے اور آخرکار میری تلاش ختم ہوگئی کیونکہ مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ مل ہی گیاہے۔ میں اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میرا کیرئیر اس وقت عروج پر ہے اور میں مٹی کو بھی ہاتھ لگاؤں تو وہ سونا بن جاتی ہے۔مجھے اس بات کی بالکل توقع نہیں تھی کہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘اس قدرکامیابی حاصل کرے گی۔