• news

ایشیائی ترقیاتی بنک آئندہ تین برس کے دوران پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1ارب ڈالرکی معاونت فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منصوبہ کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے ، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا ہے کہ منصوبہ سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پرخصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی بی اور پاکستان کے ترقیاتی شراکت داری 50 سال کے طویل عرصہ کی تاریخ کی حامل ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کے 100روزہ اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک

ای پیپر-دی نیشن