کوہلو: بارودی سرنگ دھماکہ، 6 افراد زخمی، سبی: آپریشن رد الفساد، اسلحہ، گولہ بارود برآمد
کوہلو/ کوئٹہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) سب تحصیل گرسنی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ۔ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق گھر کے بچے بارودی سرنگ کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ لیویز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دریں اثنا فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے گاجن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ۔کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں 3 ایس ایم جیز، 4 تھری نال تھری، ایک 30بور پسٹل بمعہ میگزین، 400 راﺅنڈز ایس ایم جیز، 150 راﺅنڈز تھری نال تھری رائفل، 10 راﺅنڈ پسٹل اور بارودی مواد شامل ہے۔ دہشتگردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا۔
بارود سرنگ دھماکہ
چیف جسٹس کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سائلین نے روک لیا، گاڑی سے اتر کر بات سنی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آنے پر سائلین نے روک لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گاڑی سے اتر کر سائلین کی بات سنی جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار واپس عدالت میں چلے گئے۔
سائلین