6روزہ بین الاقوامی چلڈرنز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
لاہور(کلچرل رپورٹر)سنے پیکس اور دی لٹل آرٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے دسواں 6روزہ بین الاقوامی چلڈرنز فلم فیسٹیول گزشتہ روزختم ہوگیاجس کا اہتمام پیکجز مال سینما میںکیا گیا تھا۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے منتخب بہترین فلموں کی نمائش کی گئی ۔