سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37.67 ارب روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37.67ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال 2018-19ءکیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 675 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں نگران حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت 24.887 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے تھے جبکہ اس دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 291.566ارب روپے کے فنڈز کا بجٹ کے تحت اجراءہونا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں اب تک پی ایس ڈی پی کے کسی بھی منصوبہ کیلئے غیرملکی امداد کے عنصر میں فنڈز کا اجراءنہیں ہوا۔
فنڈز جاری