برطانیہ :چاقوسے بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف آگاہی پیدا کرنیکا انوکھا طریقہ
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں چاقوسے بڑھتے ہوئے کرائم کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کا انوکھاانداز اپنایا گیا اور دو حصوں میں تقسیم بس کو لیور پول شہر کے مرکز میں کھڑا کر دیا گیا۔اس بس کو اس انداز میں دو حصوں میں تقسیم دکھایا گیا ہے جیسے کسی دیوہیکل چاقو کے وار نے بس کو تقسیم کر دیا ہوجبکہ کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور ٹائر بھی اس بس کی بد حالی کا منظر پیش کر رہے تھے۔