اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
oاگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت کا بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا حامی اور مددگار کوئی نہیں o کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کارساز بنالئے ہیں‘ (حقیقتاً تو) اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر قادر ہےo