• news

’’آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی‘‘

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت (آج) ہو گی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ توہین رسالت کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوگی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ واضح رہے کہ 22جولائی 2015ء کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین رسالت کیس کی مجرم آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ آسیہ بی بی کے خلاف دو ہزار نو میں توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن