• news

سپیکر اسد قیصر سے سندھ اسمبلی کے 5 ارکان کی ملاقات‘وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی‘ حقیقی تبدیلی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی ملک میں معاشی ترقی کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میںنکاسی آب، پانی کی کمی ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر مسائل پر خصوصی نظر ہے، کراچی کا امن بحال کرنے میں سیکیورٹی ادروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، کراچی کی عوام امن و امان سمیت دیگر شعبوںمیں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیںوفاقی حکومت اُن کی خواہش پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اتوار کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں صو بہ سند ھ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی سعید آفریدی ، شبیر قریشی ، ملک شہباز ، ربستان خان اوروصیف خان نے ملاقات کی۔وفد نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی بننے پر مبارکباد دی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے وفد نے صوبہ سندھ خصوصاـکراچی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا و۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے موجودہ حکومت نے کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعادہ کیا ہے کراچی ملک میں معاشی ترقی کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔موجودہ حکومت کی کراچی میںنکاسی آب، پانی کی کمی ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر مسائل پر خصوصی نظر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن