سب کا احتساب ہونا چاہے، پارٹی کاکن افغان شہریت بھی لیں ، پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا منصوبہ بنایا جائے : محمود اچکزئی
کوئٹہ (آئی این پی+ آن لائن+ بیورو رپورٹ) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن جج، جرنیل اور صحافیوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ قوموں کا معاہدہ ہے۔ اچکزئی نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی شہریت کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھی شہریت حاصل کر لیں۔ وہ کوئٹہ میں سات اکتوبر 1991کو اپنی پارٹی کے شہید کارکنوں کی برسی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں کی دوہری شہریت رکھتے ہیں تو پاکستان کے پشتون افغانستان کے شہری کیوں نہیں بن سکتے۔ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔ خود اپنے بارے میں ان کا کہنا تھا میں سیاست کر رہا ہوں، خود سیاست کر رہا ہوں، خود بھی (افغان پاسپورٹ) بنوانا چاہتا ہوں لیکن نہیں بنوا سکتا۔ آپ میں سے جو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیتے وہ سب افغانستان کا پاسپورٹ بنوائیں۔ محمود خان اچکزئی کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بسنے والے پشتون ایک قوم ہیں اور پاکستان بننے سے پہلے بھی وہ اپنی ہی سرزمین پر آباد تھے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف میدان عمل میں ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ غیرجمہوری طریقے سے ایک سیاسی جماعت کو اقتدار دیا گیا۔