کوئٹہ: پنشن ریکارڈ میں ردوبدل کرکے غبن کرنیوالے 4 بنک ملازمین گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے پنشن ریکارڈمیں ردوبدل کرکے کروڑوں روپے غبن کرنے والے نیشنل بنک ڈیرہ اللہ یار کے چار ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں طالب حسین ،اشفاق ،اسرار اورحنا گل شامل ہیں۔ ملزمان نے ٹریژری اور اکاونٹ جنرل آفس سے ملی بھگت سے قومی خزانہ کو ڈھائی کروڑ کا نقصان پہنچایا ہے جن میں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ریکور کرلئے گئے۔