• news

گگومنڈی: تجاوزات گرانے کا اعلان سنتے ہی دکاندار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

گگومنڈی (نامہ نگار) تجاوزات گرانے کا اعلان سنتے ہی دکاندار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔ اے سی بوریوالا کی طرف سے لائوڈ سپیکر پر تجاوزات گرانے کا اعلان کیا جا رہا تھا۔ متوفی حبیب جٹ نے چند روز قبل ہی 10 لاکھ روپے کی دکان خرید کی تھی۔ اعلان سنتے ہی نادرا آفس کے سامنے حبیب جٹ کی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک سے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن