پشاور رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کی تعمیر کیلئے مزید غیرملکی مشینری پہنچ گئی
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور رپیڈ بس ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے میں 7مقامات پر پلوں کی تعمیر کے لئے مزید غیرملکی مشینری پشاو رپہنچ گئی ہے۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات پر بی آر ٹی منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ بی آر ٹی منصوبے میں ایچ ایم سی ، چمکنی او رحاجی کیمپ میں بس سٹاپوں کی تعمیر بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے یکم جنوری سے پہلے مرحلے میں چمکنی سے فردوس تک شاہراہ کو رپیڈ بس منصوبے کے لئے کھول دیا جائے گا۔