سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدر کا دورہ کویت ایکسپورٹ کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کے نائب صدر ملک نصیر نجی دورہ پر کویت پہنچ گئے ،پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر سے تفصیلی ملاقات کی جس کے بعد حافظ محمد شبیر نے ملک نصیر کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا۔سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اور پاکستان بزنس سنٹر کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت (ایم او یو)طے پایا۔ایم او یو کے مطابق پاکستان بزنس سنٹر ان کی پراڈکٹس کو کویت میں لانچ کرے گا۔ملک نصیر نے تمام پروڈکٹ کے سیمپلز کا ایک سیٹ منیجر بزنس سنٹر راجہ ظفر اقبال کو پیش کیا۔ان کے بزنس پرموشن کے لئے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات حسن اسحاق، طارق نذیر ،احتشام اللہ‘ماجد علی چودھری ،افضل شافی اور راجہ ظفر اقبال سینئر منیجر پاکستان بزنس سنٹر بھی موجود تھے۔