سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ شروع ہوگئی،چیمپئن شپ 10اکتوبر تک جاری رہے گی، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپور ٹس پنجاب محمد عامر جان اور ڈویلپمنٹ آفسیر بیڈمنٹن ایشیا سمبانتھن سیواپیرومل تھے۔ جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پہلے روز انڈر 14، 16اور 18کے مقابلے ہوئے، بوائز انڈر 14سنگلز میں جھنگ کے محمد حذیفہ نے لاہور کے فصیح الرحمٰن، ساہیوال کے فرید نے اوکاڑہ کے محمد آیان کامیاب رہے۔