انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے مصری‘ ہانگ کانگ کھلاڑیوںکی آمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018ء کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں ہانگ کانگ اور مصر کے کھلاڑی پہنچ چکے ہیں۔ چیمپیئن شپ پیر سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔