قصور: غیر قانونی شکار کرنے پر غلام مصطفیٰ کھر سمیت 18 افراد کو جرمانے
قصور (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ وائلڈ لائف نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر سمےت اٹھارہ افراد کو غےر قانونی شکار پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دےا‘ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع ملی کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصفطی کھر دےگر ساتھےوں اور شکاری کتوں کے ساتھ سرحدی علاقہ فتی والا مےں شکار کر رہے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے آفےسر عاصم کامران اور انسپکٹر غلام رسول نے انہےں موقع پر جا کر منع کےا۔ غلام مصطفی کے ساتھےوں عامر علی، بلال احمد ،زائد علی اور کاشف وغےرہ کتوں کو حراست مےں لے لےا۔ انہےںغےرقانونی شکار کر نے پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دےا۔ جس پر غلام مصفطی کھر نے جرمانہ اداکر کے اپنے ساتھےوں اور کتوں کو چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
جرمانے