نیب کے 4ڈی جی تبدیل، 2افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوا دیئے گئے
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) میں 4ڈائریکٹرجنرلزسمیت متعدد تبادلے کر دیئے گئے ہیں،جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی نیب الطاف بھوانی کا نیب کراچی سے اسلام آبادتبادلہ کر دیا گیا ہے،ڈی جی نیب فاروق ناصراعوان کا اسلام آبادسے نیب کراچی تبادلہ کردیاگیاہے جبکہ ڈی جی نیب عابدجاویدکواسلام آبادسے نیب بلوچستان بھجوا دیا گیاہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی نیب لاہورغلام صفدرشاہ کا نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباداورڈائریکٹرنیب سکھر فیاض احمدقریشی کانیب اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے،ڈی جی نیب بلوچستان محمدعرفان بیگ کو ڈائریکٹرنیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے،اسی طرح سے دیگر تین الگ الگ نوٹیفکیشنزکے مطابق نیب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسراحمد جان ملک کو واپس اسٹبلشمنٹ ڈویژن بھجوا دیا گیا ہے،ایف بی آر سے نیب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے سابق ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال کو بھی اسٹبلشمنٹ ڈویژن بھجوا دیا گیا ہے جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈائریکٹر ٹی اینڈ آرمرزا سلطان محمد سلیم کو ڈائریکٹرجنرل ٹی اینڈ آرکا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
4ڈی جی تبدیل