;ہائیکورٹ نے فواد حسن کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب سے 18 اکتوبر کو جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں فواد حسن فواد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف دائر درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی درخواست پر سماعت کی۔ فواد حسن فواد کے مطابق اس کا آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب نے ٹھوس شواہد کے بغیر فواد حسن فواد کو گرفتار کیا۔ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کے تحت اسکے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔ چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری غیرقانونی ہیں۔
نوٹس جاری