• news

چین نے ہر مشکل میں ساتھ دیا‘ سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرینگے : عمران خان

اسلام آباد + لاہور (ایجنسیاں + نوائے وقت +وقائع نگارخصوصی+ خصوصی رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جو گندگی کا مسئلہ ہے اسے ہم حل کریں گے۔ حکومت میں آتے ہی کہا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے۔ ریاست مدینہ انصاف‘ قانون کی بالادستی پر قائم تھی۔ ہمیں دیکھنا ہے جو آج ہم کررہے ہیں اس کا مستقبل میں کیا اثر ہوگا۔ کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں‘ بھارت کے بھی ہمارے جیسے حالات تھے لیکن وہ اب آگے نکل گیا ہے۔ بھارت نے گندگی کے مسائل پر گزشتہ 4 سال میں قابو پایا۔ ہمارے ہاں صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی۔ چالیس ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے مرتے ہیں۔ ذہن میں بٹھا چکے ہیں کہ باہر کے ممالک میں صفائی اور یہاں گندگی ہے۔ اسلام آباد کی کچی آبادی میں گندگی دیکھیں کورنگ نالہ سے راول ڈیم میں جانے والا پانی سیوریج بن چکا ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صاف اور سرسبز پاکستان مہم میں سب کو شامل کرنا ہے۔ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مہم میں بچے بوڑھے سب کو شامل ہونا ہوگا۔ اگر ہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ سب کچھ تبدیل کرسکتے ہیں‘ گندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں‘ دریاﺅں کی صفائی‘ شفاف ہوا ہم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو ماحولیات اور صفائی سے آگاہ کرنا ہے‘ بچوں کو بتائیں کہ ملک صاف رکھنا کتنا ضروری ہے۔ ہم نے صفائی مہم میں لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے ہیں، ہر بڑے کام کا پہلے تصور بنتا ہے‘ تحصیل اور گاﺅں کی سطح پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹس ہوں گی۔ صفائی مہم میں تحصیل لیول پر مقابلہ کرایا جائے گا۔ کچھ لوگ پوچھتے ہیں نیا پاکستان کہاں ہے سب سے پہلے ہم نے مائنڈ سیٹ کرنا ہے۔ ہمیں سب سے پہلے لوگوں کو شعور دینا ہے، ہم نے سکول سطح سے بچوں کو تیار کرنا ہے ان کا مائنڈ سیٹ بنانا ہے۔ صفائی مہم میں حکومت‘ سول سوسائٹی‘ طلباءسب شریک ہوں گے۔ نصاب میں ڈالیں گے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے۔ کچرے سے بجلی بنا کر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ گرین اور کلین پاکستان مہم کے ایمبیسیڈر بھی بنائے جائیں گے۔ امید ہے کہ جیسے صفائی ہوگی‘ مہم بڑھتی جائے گی۔ علماءسے درخواست کریں گے کہ جمعہ کو مساجد میں صفائی کی اپیل کریں‘ ہفتے کے روز مہم کا آغاز کریں گے، پورا ملک شرکت کرے گا۔ صفائی مہم میں فری لانس کام کرنے والوں سے ریکارڈ لیا جائے گا۔ پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کو ٹوائلٹس صاف رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سال 2023ءتک ملک میں ٹوائلٹس کی کمی کو پورا کریں گے۔ صفائی میں پیچھے رہ جانے والی تحصیل میں افسروں سے پوچھا جائے گا۔ صفائی مہم مانیٹر کرنے کیلئے نوجوانوں کو نوکریاں بھی مہیا کریں گے۔ صفائی مہم کا آغاز تمام بڑے شہروں سے ہو گا۔ صفائی مہم کے ذریعے ہم نے لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے ہیں‘ کیونکہ ہر بڑے کام کا پہلے تصور بنتا ہے۔ اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی ہر دور کی آزمائش پر پورا اتری، سی پیک کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے، چین کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنانا اور خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے کہا کہ دورہ چین سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہو گی، سی پیک کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ سدابہار پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ علاوہ ازیں وزےراعظم نے اپنے دفتر مےں شکاےات سےل بنانے کا فےصلہ کےا ہے۔ ےہ سےل 40ٹےلی فون لائنز پر مشتمل ہو گا جس مےں وزےراعظم اور ارکان اسمبلی براہ راست شکاےات سنےں گے۔ شکاےات سےل کے دفتری اوقات صبح 9 سے 5بجے تک ہوں گے۔ شکاےات سےل سے ای مےل اور واٹس اےپ کے ذرےعے بھی رابطہ کےا جا سکے گا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان محمد حفیظ الرحمن نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گلگت بلتستان کے معاملات پربات ہوئی۔ وزیراعلی نے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کی ترقیاتی سکیمز پر کٹوتی کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعلی نے شکوہ کیا کہ خواتین کی پہلی یونیورسٹی اور پینے کے پانی کے منصوبے کا بجٹ کم کیا۔ گلگت بلتستان کے کئی دیگر منصوبے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے دورے کی بھی دعوت دی۔ عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم دورہ چین کے حوالے سے کابینہ سے مشاورت کریں گے۔ اقتصادی اور سیاسی صورتحال آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کو بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پانچویں کلاس تک نصاب میں صفائی اور ماحولیات سے متعلق ابواب شامل کرینگے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف سب سے بڑی مہم ہوگی۔وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے اپنا گھراتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل دس اکتوبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے افتتاح کے بعد اسی روز سے ہی رجسٹریشن کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

عمران

ای پیپر-دی نیشن