• news

;صدر معافی اختیارات‘ جسٹس اطہر من اللہ کی درخواست کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات ختم کرنے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ فاضل جسٹس نے کہا ہے کہ درخواست گزار میرا کلائنٹ رہا ہے اس لئے اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے کیس عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لئے جائیں ، مجرموں کی سزا معافی اسلامی تعلیمات اور آزاد عدلیہ کے تصور کے منافی ہے۔ درخواست میں اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
سماعت/ معذرت

ای پیپر-دی نیشن