• news

غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنیکا فیصلہ‘ سابق حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا‘ عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں رواں مالی سال کے 8 ماہ کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور وسائل بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںصوبے کے غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل میں اضافے کیلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے جائیں گے اور محکموں میں مالی نظم و ضبط کو یقینی بنا کر عوام کو مزید سہولتیں دیں گے۔ ہر سطح پر بچت، کفایت شعاری اور سادگی کو فروغ دیا جائے گا اور غیر ضروری اخراجات کم کرکے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل مہیا کریں گے اور عام آدمی پر بوجھ نہےں ڈالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عام آدمی کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور بجٹ میں کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس کا اثر عام آدمی پر پڑے، تبدیلی ہمارے پہلے بجٹ میں نظر آنی چاہئے، ترقےاتی پروگرام مےں پسماندہ علاقوں کو ترجےح دےں گے۔ ترقی ےافتہ علاقوں کے لئے بھی وسائل مختص کئے جائےںگے۔ عوام کو بنےادی ضرورےات کی فراہمی کےلئے پہلے سے زےادہ توجہ دی جائے گی۔ بجٹ مےں نعرے نہےں بلکہ عملی اقدامات نظر آئےںگے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی تحرےک انصاف کے منشور مےں شامل ہے اور ہمارا ترقےاتی پروگرام جنوبی پنجاب کی محرومےوں کا ازالہ کرے گا۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومتی سطح پر خرچے کم کرنے کے ساتھ ریونیو بڑھانا ہوگا اور وسائل میں اضافے کیلئے روایتی طریقہ کار ترک کرنا ہوگا اور اس مقصد کے حصول کے لئے محکموں کو جدت کے ساتھ نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت کا ہر اقدام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوگا۔ عمران خان کے ایجنڈا کے تحت 100 روز میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ارکان اسمبلی مےرے دست و بازو ہےں ۔ ان کی عزت مےری عزت ہے اور مےرے دروازے ہر وقت آپ کےلئے کھلے ہےں۔ ملاقات مےں عوام کے مسائل کے حل کےلئے تجاوےز، ترقےاتی پروگرام اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خےال کےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے۔ بڑوں کے نہیں بلکہ اب عوام کے حالات بدلیں گے، ماضی کی حکومت نے صوبے کے معےشت کا دےوالےہ نکال دےا لےکن ہم نئے جذبے کے ساتھ سابق دور کی غلط پالےسےوں سے ہونےوالے نقصان کا ازالہ کررہے ہےں۔ عوام کی بہتری کیلئے ہر طرح کے فےصلے کئے جائےںگے ۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن