• news

میانوالی:پی پی87 سے پی ٹی آئی کے ملک احمدخاں بھچر بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب

میانوالی(نامہ نگار ) غیرسرکاری اورغیرحتمی رزلٹ کے مطابق پی پی 87 میانوالی پی ٹی آئی کے امیدوار ملک احمد خان بھچر کے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ پی پی 87 میں آزاد امیدوار رفیع نے بھی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کر دیاآج8 اکتوبر کو رفیع اور عائشہ صمعیہ نیازی سابقہ ایم پی اے علی حیدرنورخان مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست جمع کرادی۔ پی پی پی کے ملک خالد اعوان پہلے ہی الیکشن سے دلچسپی نہیں تھی اورکاغذات واپس لے چکاہے ریٹرنگ آفیسر پی پی 87 میانوالی اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شاہداسلام کے مطابق غیرسرکاری اورغیرحتمی رزلٹ کے مطابق میدان میں ایک امیدوار احمد خان بھچر رہ گئے اس لحاظ سے وہ بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ملک احمدخاں بھچرکی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
بلامقابلہ منتخب

ای پیپر-دی نیشن