• news

پی ٹی آئی پانچ سال بالکل فری ہو کر حکومت کرے‘ پہلے ہٹایا تو ملک تباہ ہو جائیگا : خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں، غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہا کہ سیاستدانوں سمیت عوام بھی ان حالات کے ذمہ دارہیں، معیشت،سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کے ذمہ دارہم خود ہیں، ہمارے پاس وژن ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔رہنما پی پی نے کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی طرف جائیں گے، ہم تو اس میں پھنسے ہوئے ہیں ڈیم بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، ڈیم کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ ہی نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی، ہر اس ملک نے ترقی کی جس کی پارلیمنٹ مضبوط اور خودمختار ہے، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔خورشیدشاہ نے کہا پاکستان میں مسلسل 24 سال آمریت رہی یہ تاریخ کا حصہ ہے، ہماری فانڈیشن ہی بگاڑ دی گئی تو ملک کیسے آگے بڑھ سکتا تھا، وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آپ حکومت کریں، پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، کوئی پارٹی بھی حکومت میں آئے ہم چاہتے ہیں وہ پانچ سال حکومت کرے۔انھوں نے مزید کہا نوازشریف دورمیں بھی پارلیمنٹ میں جمہوریت کاساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن کو بھی کہا تھا آپ 5سال مکمل حکومت کریں، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، تاثرہے اپوزیشن حکومت کیلئے تیاربیٹھی ہے آبادی کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ آبادی کی صورت میں ہم ایٹم بم سے بڑابم تیارکررہے ہیں، آبادی کوایڈریس کرنےکی ضرورت ہے۔پی پی پی کے چیئرمےن بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سےنٹر مصطفی نواز کھوکھر،پی پی پی کے ترجمان مولابخش چانڈےو اور پی پی پی کے سےکرےٹری جنرل سےد نئےر حسےن بخار ی اور پی پی پی پی کی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفےسہ شاہ نے اپنے الگ الگ بےانات مےں وزےر اعظم کے بےان پر الگ الگ ردعمل جاری کےا ہے۔ان راہنماﺅںنے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کہ فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں، اپوزیشن دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی،سینیٹر مولا بخش چانڈےو نے کہا کہ کرپشن کی اصل یونین تحریک انصاف ہے۔ حکمرانوں کا انداز بتا رہا ہے کہ وہ احتساب کے نام پر مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان اتارے گئے ہیں، یہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب مشرف کی طرح اس استعمال کیا جا رہا ہے۔ غلط بیانی کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،خان صاحب کہتے ہیں مہنگائی قرضوں سے بچنے کیلئے کی ہے، دوسری طرف مہنگائی بھی کر رہے ہیں اور قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں بھی کر رہے ہیں۔ سےد نیئر حسےن بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاو¿ں پڑنے کی مکمل سرکاری تیاری کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر نفےسہ شاہ نے کہا کہ کیا اعتراف کے بعدبھی وزیر اعلیٰ پنجاب قانون سے بالا تر ہے۔

خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن