اسلم اقبال چیئرمین‘بشارت راجہ صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبا ل آئندہ دو برس کے لئے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صدرمنتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں عہدیداروں کا چناو مقامی ہوٹل میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میںکیا گیا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ نومبر کے آخری ہفتے گجرات میںچوہدری ظہور الہی کبڈی کپ کروایا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں جن میںآرمی ،واپڈا۔ائیر فورس،ریلوے ،پولیس،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ،سوئی ناردرن گیس اور چاروں صوبوں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔