• news

بجلی فراہمی کے لئے جدید سسٹم لانے کا فیصلہ نادہندہ کا میٹر بند ہو جائے گا

لاہور (ندیم بسرا) وفاقی حکومت نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں میٹرز کا جدید ترین سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نادہندہ صارف کا میٹر اتارنے کی بجائے خودبخود بند ہوجائے گا۔ اس کام کا آغاز لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے دورے پر افسران کے سامنے کیا۔ سیکرٹری پاور عرفان علی نے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ٹیم کی تعریف کی جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے بھی لیسکو کی کارکردگی کو سراہا۔ ذرائع نے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا وفاقی وزیر اور سیکرٹری پاور ملک بھر کی بجلی کمپنیوں کے ریجنل سٹورز اور سب ڈویژنز کے ہنگامی دورے کریں گے اور غفلت کے مرتکب ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا موبائل فون کے ذریعے میٹر کی بلنگ بہت اچھا اقدام ہے مگر اس کو اب Two way communication بنایا جائے گا جس کے تحت جب بھی کسی صارف کا بل مقررہ وقت سے زیادہ ہوجائے تو کمپنی کے ملازمین اس کو منقطع کرنے کی بجائے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت اس میٹر کی بجلی منقطع کردیں۔ جن کمپنیوں کو ریکوری میں مشکلات آتی ہیں ہم ڈی سی او کے ساتھ ملکر ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جس میں پولیس کے افسران بھی شامل ہونگے۔ انہوں نے لیسکو چیف سے کہا جن علاقوں کی آبادی گنجان اور گلیاں تنگ ہیں وہاں ساری کیبل کو بدل دیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری پاور کو یقین دلایا کہ حکومتی اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے دوست صارف پالیسی اپنائی جائے گی۔ بجلی چوری پر نرمی پہلے برتی اور نہ ہی اب اس قسم کا رویہ رکھا جائے گا۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے ایسے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو براہ راست بجلی چوری میں ملوث ہوں یا ان کی نااہلی یا غفلت کے باعث محکمے کو نقصان اٹھانا پڑے۔ یہ باتیں لیسکو ہیڈ کوارٹر کے دورے پر کی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو کمپنی کے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری توانائی کو بتایا لیسکو کے پاس افرادی قوت کی شدید کمی ہے جبکہ جونیئر انجینئرز کنٹریکٹ پر تین سال سے زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی نئی بھرتیوں کے ساتھ پہلے سے کام کرنے والے انجینئرز کو مستقل کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی نے چیف ایگزیکٹو کو ہدایت جاری کی اس حوالے سے سفارشات منسٹری کو بھجوائی جائیں۔ اس موقع پر جی ایم آپریشن چوہدری محمد انور، جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر، ڈی جی امپلی مینٹیشن خالد ناصر، سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجینئر آپریشن چوہدری محمد امین، ڈائریکٹریچ آر آضیہ شعیب، چیف انجینئر محمد ناصر، لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز بھی موجود تھے۔ دریں اثنائعمر ایوب خان نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ وفد کی رہنمائی بزرگ مزدور رہنما خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اْن کے ہمراہ یونین کے عہدیداران حاجی یونس، اْسامہ طارق، مظفر متین، رانا شکور، نوید ڈوگر، زبیر ملک شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن