• news

کراچی، ایک اور جعلی اکائونٹ کا انکشاف، محکمہ صحت کی ملازمہ کے کھاتے میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایک اور جعلی اکائونٹ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت کراچی کی ملازمہ کے اکائونٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ خاتون ثروت زہرہ کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس مل گیا۔ ثروت زہرہ نے بتایا کہ نوٹس ملنے پر جعلی اکائونٹ کا پتہ چلا۔ فیڈرل بی ایریا کے بنک میں جعلی اکائونٹ کھلوایا گیا۔ اکائونٹ کھلوانے کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر استعمال کیا گیا۔ چار سال پہلے میرا فون گم ہوگیا تھا۔ محکمہ صحت کی ملازمہ ہوں، دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ ایف بی آر بھی تحقیقات کررہا ہے، ایف بی آر نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ علاوہ ازیں خاتون ثروت زہرہ کے شناختی کارڈ پر کیمیکل کمپنی بھی موجود ہے۔ جعلی اکائونٹ کے ذریعے کمپنی کی ٹرانزیکشنز کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کورنگی کی رہائشی خاتون کا جعلی اکائونٹ 2010ء میں بنایا گیا تھا۔ کیمیکل کمپنی اکائونٹ کھلنے کے بعد بنائی گئی تھی۔ خاتون کے نام پر تمام اکائونٹس سیل کردئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن