پاکستان امریکہ تعلقات عدم اعتماد اور بے یقینی کا شکار ہیں: سہیل ترمذی
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مضبوط معیشت سے آزاد خارجہ پالیسی بنتی ہے، پاکستان امریکہ تعلقات عدم اعتماد،بے یقینی کا شکار ہیں امریکہ کا افغانستان سے انخل کا کوئی ارادہ نہیں،ٹرمپ اور ادارے پاکستان کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام قومی کانفرنس جس کا عنوان پاکستان امریکہ تعلقات اور آگے کا لائحہ عمل تھا، سے صدر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ بریگیڈیئر (ر) سہیل ترمذی، سابق سفارتکار انعام الحق، شمشاد احمد، ریاض حسین کھوکھر، ماہر خارجہ امور ڈاکٹر سلمیٰ ملک، سید حسین شہید سہروردی اور جنرل (ر) آصف یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔