غیرملکی امدادی کارکن زلزلے سے متاثرہ علاقہ چھوڑ دیں: انڈونیشین حکام
جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا کی حکومت نے آزاد غیر ملکی امدادی ارکان کو زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقہ چھوڑ دینے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی گروپوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سولاویسی جزیرے سے اپنے عملے کو نکال لیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میںقدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداددو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔