• news

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ‘ ایئر فورس نے افغان کلب کو زیر کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایئر فورس نے افغان کلب کو دو صفر سے زیر کر لیا، محمد مجاہد اور عامر خان نے گول کئے، مسلم کلب اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ ائرفورس کو 5 ویں منٹ میں ہی محمد مجاہد نے برتری دلادی، افغان کلب نے کئی مواقع گنوائے۔ عامر خان نے انجری ٹائم میں گول داغ کر سکور دو صفر کر دیا۔ مسلم کلب اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے کھیل کا تیزی سے آغاز کیا لیکن فارورڈز گول کرنے میں ناکام رہے،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی جمود توڑنے میں کامیاب نہ ہوئی۔ میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن