سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرا دیا‘ تحقیقاتی ٹیم نے سوالنامہ بھی دیا
لاہور(صباح نیوز) شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا۔ سلمان شہباز نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق سوالنامے میں ان کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔ سلمان شہباز کو بلانے کا مقصد ان کا شریف خاندان کے کاروبار میں شہباز شریف کی نمائندگی کرنا ہے۔
بیان ریکارڈ