• news

الیکشن کمشن کا آر ٹی ایس آڈیو کلپ کی تحقیقات کا فیصلہ ریکارڈنگ ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (صباح نیوز+این این آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے آر ٹی ایس سسٹم کی بندش کے حوالے سے آڈیو کلپ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمشن نے فرانزک تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمشن کو آڈیو کلپ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے فراہم کیا ہے۔ اس کلپ میں الیکشن کے روز آر ٹی ایس ناکامی سے متعلق گفتگو بھی موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین نے الیکشن کمشن آف پاکستان کو ایک یو ایس بی دی تھی جس میں ایک آڈیو کلپ تھا جو آر ٹی ایس کی ناکامی سے متعلق تھا۔ یہ کلپ 25 جولائی کو ریکارڈ ہوا تھا۔ یہ کلپ ڈی جی ایف آئی اے کو ایک خط کے ساتھ بھجوا دیا گیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی سے متعلق یہ جو گفتگو ہو رہی ہے اس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور رپورٹ جلد الیکشن کمشن کوبھجوائی جائے تاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو یہ رپورٹ پیش کی جا سکے۔دریں اثناءالیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے آر ٹی ایس کے ناکام ہونے سے متعلق فون کال فارنزک ٹیسٹ کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوا دی گئی ہے۔ بدھ کو سسی پلیجو کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں آر ٹی ایس کی ناکامی سے متعلق بات چیت کی گئی۔
آر ٹی ایس

ای پیپر-دی نیشن