جعلی خبریں پھیلانے‘ کالعدم تنظیم سے تعلق کا الزام‘ سابق مصری صدر مرسی کا بیٹا گرفتار
قاہرہ (اے ایف پی) جعلی خبریں پھیلانے اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام پر مصری پولیس نے سابق صدر مرسی کے بیٹے عبداللہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ عدالتی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق انہیں ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عبداللہ نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا جیل میں والد کو مناسب طبی امداد نہیں مل رہی۔