اسرائیلی کبھی فاتح نہیں ہوسکتا، امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں ہزیمت کا سامنا ہے : ایرانی کمانڈر
تہران(آئی این پی)تہران کے سیکنڈ کمانڈر حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ’’صیہونسٹ انتظامیہ ‘‘کبھی بھی فاتح نہیں ہو سکتی،ایران اسرائیل سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہے،حزب اللہ ہی اسرائیل کے خاتمے کے لئے کافی ہے،امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں 7کھرب ڈالر جھونک کر بھی ہزیمت اٹھائی۔ فوج میں بھرتی ہونے والے رضاکاروں سے خطاب میں سلامی نے مشورہ دیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کو بحیرہ روم میں تیراکی کے تجربات کی تجویز پیش کرتا ہوں کیونکہ اسرائیل کبھی بھی فتح حاصل نہیں کرسکتا۔