• news

غزہ : بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنیوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، شیلنگ 29زخمی

غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 29 شہری زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا غزہ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق بچوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا۔

ای پیپر-دی نیشن