• news

چیف جسٹس نے کیلاش قبیلے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف ازخود نوٹس لے لیا، 17 اکتوبر کو سماعت ہو گی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیلاش قبیلے کی اراضی پر تجا وزات کے خلاف از خود نو ٹس لیتے ہو ئے کیس کو 17اکتو بر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل ، چیف سیکریٹری کے پی کے ،آئی جی کے پی کے اور ڈپٹی کمشنر چترال کو نو ٹس جاری کر دئیے ہیں۔چیف جسٹس نے کیلاشی قبیلے کے افرادکی درخواست پر نو ٹس لیا جس میں انہوں نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ان کی تین سو نفوس پر آبا دی ہے اور وہ قرون وسطیٰ کے دور سے اس علا قے کے مکین ہیں ،ان سے ایک شخص مقصود الملک ارا ضی کو چھیننا چا ہتا ہے۔انہو ں نے اس کے خلاف پشا ور ہائی کورٹ میں بھی پٹیشن دا خل کرا ئی ہے لیکن ان کو ابھی تک دھمکیا ں مل رہی ہیں۔
کیلاش اراضی

ای پیپر-دی نیشن