دیامیر بھاشا ڈیم بنانے کا موقع دیں‘ 200 ارب بچائیں گے: جاوید سلیم
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ حکومت پاکستان انجینئرنگ فاﺅنڈیشن کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا موقع فراہم کرے تو قوم کا 200ارب بچائیں گے، ڈیم کی تکمیل کیلئے 500ارب سے زائد روپے درکار ہیں، ایتھوپیا جیسا ملک اپنے وسائل سے 4500میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے توہم میں کیا کمی ہے، دیامر بھاشا ڈیم سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ڈیم کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے اور 50لاکھ سستے مکانات کی تعمیر کیلئے انجینئرنگ کونسل کی خدمات حاضر ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کہا کہ ڈیم کیلئے جمع شدہ پیسوں اور ڈیم کیلئے مختص فنڈ سے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی بنا دی جائے جس کے شیئرز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردئیے جائیں۔
جاوید قریشی