• news

کراچی الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کو فروخت کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل حکومت نے کراچی الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی(ایس ای پی) کو باضابطہ اجازت دےدی۔ وزیراعظم دورہ بیجنگ میں 3نومبر کو باقاعدہ چینی حکومت کو آگاہ کر دینگے۔ ایس ای پی یہ شیئرز میسرز ابراج سے 1.77بلین ڈالر میں خریدےگی۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل وزارت خزانہ کی درخواست پر حکومت نے کراچی الیکٹرک پاور کے66.40 فیصد خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی(ایس ای پی) کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے یہ ٹاسک نیشنل سکیورٹی سرٹیفکیٹ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے مشیر کامرس ٹیکسٹائل انڈسٹری عبد الرزاق داﺅ، سیکرٹری پاور، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل کے سپرد کیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ 25اکتوبر 2018سے قبل اس ٹاسک کو مکمل کر کے اپنے تحفظات اور ہدایات ارسال کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد نے صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کنہا ہے کہ کے ای ایس سی کے تمام شیئرز ہولڈز 28 اکتوبر 2018کو اس معاملے پر ایس ای پی کے وفد کے ساتھ بیٹھک کرینگے۔
کے الیکٹرک/ فروخت

ای پیپر-دی نیشن