گوجرانوالہ‘ 22کروڑ روپے میگاکرپشن میں سابق ڈی جی پی ایچ اے طارق کھوکھر گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں تقریباً 22 کروڑ روپے کے میگا کرپشن کیس میں گریڈ 19 کے سابق ڈی جی پی ایچ اے کو گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر ایڈمن فنانس احد ڈوگر سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد شیخ کو شہریوں رانا محمد شاہد اور عاطف بٹ نے الگ الگ درخواستیںدیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی ایچ اے کے ڈی جی طارق کریم کھوکھر نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے یونین کونسلز میں من پسند افراد کو ہورڈنگ بورڈ کے ٹھیکے دینے کے علاوہ موسمی بیجوں، کھاد اور مشینری کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کر پشن کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے طارق کریم کھوکھر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی(اینٹی کرپشن) راولپنڈی ریجن نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر مختلف محکموں میں غیرقانونی اور خلاف میرٹ بھرتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں (پی ایچ اے )کے سابق چیئر مین و سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور سابق ڈائریکٹرجنرل(ڈی جی)پی ایچ اے عقیل احمد خان کی مبینہ ملی بھگت سے گریڈ17اور18کی20آسامیوں سمیت25آسامیوںپر غیر قانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کے لئے تمام متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیاہے۔ مطلوبہ تعلیمی قابلیت و شرائط پر پورا اترنے والے امیدواروں کو تعینات کیا تھا۔
طارق کھوکھر