450افراد نے دبئی میں اپنی جائیدادوں کو تسلیم کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 450 افراد نے دبئی میں اپنی جائیدادوں کو تسلیم کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم خصوصی کمیٹی نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر 893 مالکان کو نوٹسز پراب تک 443 افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب تک کسی بھی شخص نے ان جائیدادوں کا مالک نہ ہونے کا نہیں کہا۔ نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے بارے میں سمجھا جائے گا کہ وہ مالک نہیں ہیں‘ جواب نہ دینے یا ملکیت سے انکار کرنے والوں کے نام دبئی حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔ دبئی میں ایسے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور پاکستان اس کیس میں پارٹی بنے گا۔ جائیدادوں کا مالک ہونے والوں کے نام ایف بی آر کو تحقیقات کیلئے بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر ان افراد سے ٹیکس ادائیگی‘ سرمائے کی منتقلی کے بارے میں تحقیقات کرے گا۔
جائیدادیں/تسلیم