توضیح الفرقان
مسلمان مرد ہو یا عورت ان کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو‘ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگہی بنیادی ان کا بنیادی فریضہ ہے جس کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ جیسا کہ صحابہ کرام کی اکثریت نے بڑی عمر میں ہی ان تعلیمات سے آگاہی حاصل کی اور رسول اللہ کا فرمان بھی ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ممدوح حافظ عبدالوہاب روپڑی حفظ اللہ نے ”توضیح الفرقان“ کے نام سے قرآن مجید کی تفسیر چند سال قبل لکھنا شروع کی۔ اس کا پہلاحصہ جوکہ سورة فاتحہ‘سورة البقرہ اور سورة آل عمران کی تفسیر پر مشتمل علم و حکمت کا خزینہ ہے۔ اس کا انداز اسلوب بہت عام فہم ہے جس سے عام قاری بآسانی مستفید ہو سکتا ہے کیونکہ موصوف نے قرآنی آیات کا آسان الفاظ میں کرنے کے ساتھ مشکل الفاظ کے معانی‘ آیات کا باہمی ربط اور شان نزول بیان کرنے کے بعد آیات کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ان کی تفسیر احادیث صحیحہ‘ آثار صحابہ اور اقوال تابعین و تبع تابعین سے کرتے ہوئے جدید مسائل پر بلااختصار روشنی ڈالی ہے تاکہ ہر پڑھنے والا بآسانی آیت میں مذکور مسائل کو بخوبی سمجھ سکے۔کتاب کے مو¿لف موصوف تالیفی میدان کےساتھ ساتھ فتویٰ نویسی میں اپنے اسلاف کی طرح منفرد حیثیت کے مالک ہیں۔ بڑے بڑے پیچیدہ مسائل کو انتہائی عام فہم انداز میں حل کرکے عوام الناس کی نذر کرتے ہیں۔ ان کے فتاویٰ جات مختلف مذہبی جریدوںمیں مسلسل شائع ہوکر داد تحسین وصول کررہے ہیں۔ اگر ہر مسلمان اس بات کا عہد کر لے کہ میں نے روزانہ قرآن کریم کی جتنی بھی آیات تلاوت کرنی ہیں‘ ان کا ترجمہ و مفہوم سمجھنا ہے تو مجھے یقین ہے کہ جہالت کو ہمارے گھروں میں گھسنے کی جرا¿ت نہ ہوگی۔ 980 صفحات کی خوبصورت مجلہ۔ یہ ایک ایسا علمی خزانہ ہے جس سے علمائ‘ اساتذہ اور عام قاری بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ کتاب ہرگھر اور لائبریری میں رکھنے کے لائق ہے۔ محدث روپڑی اکیڈمی رحمان گلی نمبر 5 برانڈرتھ روڈ چوک دالگراں لاہور / مکتبہ اسلامیہ ہادیہ حلیمہ سنٹر غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور / مکتبہ قدوسیہ اردو بازار لاہور۔ اسلامی اکادمی اردو بازار لاہور۔ دارالکتب اردو بازار لاہور۔ بیت الاسلام اردو بازار لاہور۔(تبصرہ جی این بھٹ)