دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان فخر زمان کو دبئی روک لیا گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے اور فخر زمان کو ٹیم کیساتھ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. فخر زمان ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہے تھے تاہم انہیں روک دیا گیا ۔ فخر زمان کو امام الحق کی انجری کے باعث روکا گیا ہے جو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔