• news

پاکستان ٹیم کی غلطیوں سے آسٹریلوی ٹیم نے فائدہ اٹھایا : سابق کرکٹرز

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کر کے دبئی ٹیسٹ کو ڈرا کیا۔ پاکستانی ٹیم نے بھی ٹیسٹ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی ۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا اصل حسن ہے جس کا مظاہرہ دبئی ٹیسٹ میں ہوا۔ جو لوگ کہتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کو ختم ہو جانا چاہیے انہیں دبئی ٹیسٹ سے اس کھیل کا حسن دیکھنے کو ملا ہوگا۔ سابق آف سپنر اکرم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں بہت زیادہ غلطیاں کی جس کا مہمان ٹیم نے فائدہ اٹھایا۔ جو ٹیم ٹیسٹ کے آخری چھ سیشنز میں آوٹ نہ ہو سکے اسے کمزور ٹیم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ محمد عباس کے علاوہ کوئی باولر وکٹ کے مطابق بال نہیں کر رہا تھا۔ بلال آصف کو دوسری اننگز میں آسٹریلوی بلے بازوں نے سمجھداری سے کھیلا۔ ٹم پین اور عثمان خواجہ نے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا قابل تعریف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن