سندھ میں ہندوﺅں کی جائیدادوں پر قبضے کیخلاف چیف جسٹس کا نوٹس اٹھارہ اکتوبر کو سماعت ہو گی
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ہندو¶ں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کےمطابق ہندو¶ں کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت18اکتوبر کو ہوگی۔ ترجمان کےمطابق نوٹس ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پرجاری وڈیو پر لیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا تھاکہ جعلی کاغذات پر جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔بہت سے ہندو دوسرے ملکوں کو جا رہے ہیں یا اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں۔ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری انسانی حقوق کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
از خود نوٹس