• news

نواز شریف کا 12 اکتوبر اور شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (نامہ نگار) جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے، صحافیوں نے 12اکتوبر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق سوالات کئے مگر نواز شریف نے کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ نوازشریف نے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا کو دیکھ کر پوچھا کہ ہزارہ موٹروے منصوبہ کہاں تک پہنچا؟ سردار اورنگزیب نلوٹھا نے بتایا کہ ہزارہ موٹروے کا کافی حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اپنے شہر سے بائیس منٹ میں اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے رہنما¶ں سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وکلا نے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن