ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم، کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکومتی حکم نامے کی کاپی طلب کر لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست میں حکومتی حکم نامے کی کاپی طلب کر لی۔ درخواست گزار شاہد اقبال نے موقف اختیار کیا کہ مروجہ قانون کے مطابق کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے پہلے شوکاز نوٹس جاری کر کے اس کا موقف سننا ضروری ہے۔ عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔
کاپی طلب