• news

ماضی کی حکومتوں نے معیشت برباد کر دی‘ عمران ملک کو پاﺅں پر کھڑا کرینگے : عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کو پا¶ں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا۔وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو آج اس نہج پر سابق حکومتوں نے پہنچایا۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے اور گزشتہ دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تباہ و برباد کیا اور پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔سابق ادوار میں قومی معیشت کے ساتھ جو گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا وہ نا قابل معافی ہے۔ قوم کو عمران خان پر اعتماد ہے۔ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے۔ مشکل حالات عارضی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔برےفنگ میں بتاےا گےا کہ اورسکےورٹی کے حوالے سے پولنگ سٹےشنز کی کےٹگرےز بنائی گئی ہےںجبکہ 807 حساس پولنگ سٹیشنز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورپرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر قانون حرکت مےں آئے گا،اس ضمن مےں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے فےصلے پر سختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانا ہوگا۔ جےت کی خوشی مےں فائرنگ یا آتشبازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آنا چاہیئے اوراس ضمن مےں تمام تر ا قدامات پہلے سے مکمل رکھے جائےں۔ ہوائی فائرنگ ےا آتشبازی کرنے و الوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتےاز اےکشن ہو گا۔ صوبے مےں قانون کی حکمرانی ےقےنی بنانے کےلئے کوئی دقےقہ فروگذاشت نہ کےا جائے۔سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف آزاد جمو ںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو دنے ملاقات کی ۔دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی شدےد مذمت کی اورکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کشمیری عوام کےساتھ یکجہتی کااظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ عثمان بزدارسے پنجاب کی ہارٹی کلچر اتھارٹےز اورڈوےلپمنٹ اتھارٹیز کے چےئرمےنوں اور چےئر پرسنز نے بھی ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ نے گرےن اورکلےن پاکستان کی مہم مےں ہراول دستے کا کردارادا کرنا ہے ۔آپ بھی مےرے وزراءکی طرح اپنے اداروں مےں بااختےار ہےں ۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ثقافتی، ادبی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور مقامی فنکاروں کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ تناﺅ کے ماحول میں ثقافتی ، ادبی و علمی سرگرمیوں کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اورناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے ۔سردار عثمان بزدارنے رات گئے ٹا¶ن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے کاشانہ میں رہائش پذیر بے آسرا بچیوں کے ساتھ وقت گزارا۔ وزیر اعلی بچیوں میںگھل مل گئے۔ وزیر اعلی نے بچیوں کے ساتھ ملکر ڈرائنگ کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ مجھے دوسری بار یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔ آپ میری اپنی بیٹیوں جیسی ہیں۔ آپ کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ بچیوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا۔

عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن