خطے میں بھارت کی بھرپور موجودگی کی حمایت کرتے ہیں: ازبک حکام
تاشقند (آن لائن)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیووف اگلے ہفتے دہلی کے دورے کے دوران بھارت کو، افغانستان کیساتھ ریلوے نظام کے قیام کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔ ہم وسطی ایشیا میں بھارت کی بھرپور موجودگی کی حمایت کرتے ہیں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیووف کے قریبی ساتھی پاکستان اور بھارت کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت مفاہمت کے خواہاں ہیں۔ افغان شہر مزار شریف اور ہرات کو ملانے والا مجوزہ ریلوے منصوبہ 650 کلو میٹر طویل ہوگا، جسے بعد ازاں کابل شہر تک توسیع دی جائیگی۔