چینی صدر کا نئے عراقی ہم منصب برہام صالح کو مبارکباد کا پیغام
بیجنگ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے عراق کے نئے صدر برہام صالح کو مبارکباد دی ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہاکہ چین اور عراق کے درمیاں روایتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے.